کمپنی کی علامت

 

 

شیر اور رجسٹرار

 

سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان لمیٹڈ
سی ڈی سی ہاؤس، 99۔
B ، بلاک B- ، S.M.C.H.S
شاہراہ فیصل، کراچی ۔ 74400
ٹیلی فون: (92-21)111-111-500
فیکس: (92-21) 34326053

سرمایہ کاری رابطے

 

 

 

(i سرمایہ کاروں کی مدد اور شکایات کے ازالہ کیلئے نامزد افراد کی رابطہ تفصیلات
جناب خالد محمود چوہان
یو اے این 111 11 33 33
-ii اطلاع سالانہ اجلاس عام، ڈیویڈ ینڈ،بونس اعلانات اور کمپنی کے رائٹ کا اجراء
اطلاع سالانہ اجلاسِ عام
بذریعہ ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ پاک جن پاورلمیٹڈ (’’دی کمپنی‘‘) کا سالانہ اجلاسِ عام (The "AGM ") بروز جمعرات 30اپریل 2015ء صبح 11:00بجے بمقام نشاط ہوٹل،9-A ، میاں محمودعلی قصوری روڈ، گلبرگ III ،لاہور پاکستان، درج ذیل امور کی انجام دہی کیلئے منعقد ہو گا۔
1۔ 31دسمبر 2014ء مختتمہ سال کیلئے کمپنی کے تنقیح شدہ مالی معلومات معہ اُن پر ڈائریکٹران اور آڈیٹران کی رپورٹس کی وصولی، غوروخوض اور منظوری دینا۔
2۔ بورڈ سے سفارش کردہ نقد منافع منقسمہ بشرح 10%(یعنی 1/- روپے فی عام شیئر) کی منظوری دینا۔
3۔ سال 2015ء کیلئے قانونی آڈیٹران کا تقرر اور اُن کے صلہ خدمت کا تعین کرنا۔
نوٹ:
نوٹس کتابوں کی بندش
1۔کمپنی کے عام حصص کی حصص منتقلی کتابیں 23-04-2015تا 30-04-2015 (بشمول ہر دو ایام) 10% حتمی نقد منافع منقسمہ (یعنی 1.00 روپے فی عام شیئر) اور سالانہ اجلاسِ عام کی شرکت کے استحقاق کیلئے بند رہیں گی۔ مادی منتقلیاں/سی ڈی ایس ٹرانزیکشنز آئی ڈیز شیئر رجسٹرار آفس ، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان، سی ڈی سی ہاؤس، 99-B ، بلاک .بی. S.M.C.H.S ,، مین شارع فیصل کراچی پر 22-04-2015 کو دوپہر 1:00 بجے تک وصول ہونیوالی 10% حتمی نقد منافع منقسمہ اور اجلاس میں شرکت کے استحقاق کیلئے بروقت تصور ہونگی۔

2۔اجلاس ہذا میں شرکت اور ووٹ دینے کا مستحق ممبر اپنے بجائے شرکت اور ووٹ کیلئے کسی دیگر ممبر کو اپنا پراکسی مقررکر سکتا/سکتی ہے۔پرآکسیاں تانکہ موثر ہوسکیں، کمپنی کے رجسٹرڈ دفتر پر اجلاس کے وقت سے کم از کم 48 گھنٹے قبل لازماًپہنچ جانی چاہئیں۔ سی ڈی سی کے ذریعے ممبران کے پراکسیزکو اپنے CNICکی مصدقہ نقول اپنے ہمراہ لانا ہونگی۔بصورت کارپوریٹ اینٹٹی بورڈ کی قرارداد/مختارنامہ معہ نامزد کے مختصر دستخط،پراکسی فارم کے ہمراہ کمپنی کے ہاں جمع کرانا ہونگے۔سی ڈی سی کے ذریعے حصص داران سے التماس ہے کہ اجلاس میں شرکت کے وقت اصل CNIC ،اکاؤنٹ نمبر، اور پارٹیسپنٹ اکاؤنٹ نمبر اپنے ہمراہ لائیں۔

3۔حصص داران سے درخواست ہے کہ اپنے پتہ میں تبدیلی اگر کوئی ہو فی الفور مطع فرمائیں۔

CNIC کی کاپی جمع کرانا(لازمی):
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان (SECP )نے بروئے اپنے S.R.O. 779 (i)2011مورخہ18اگست2011کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ آپکے ڈیویڈینڈ وارنٹس پر آپ کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر(CNIC )تحریر کرے اور اگرآپ کے CNIC نمبر ہمارے ریکارڈ میں دستیاب نہ ہوئے، تو آپ کے ڈیویڈینڈ وارنٹس آپ کو جاری/ارسال نہ کئے جائیں گے۔ان ریگولیٹری ریکوائرمنٹس پر عمل کرتے ہوئے، آپ سے التماس ہے کہ براہ مہربانی اپنےCNICکی فوٹو کاپی اپنے پارٹیسپنٹ /انویسٹراکاؤنٹ سروسزکویا مادی شئیرہولڈنگ کی صورت میں کمپنی کے شئیر رجسٹرار دفتر، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان ،سی ڈی سی ہاؤس ،99-Bبلاک .بی. S.M.C.H.Sِِ،مین شارع فیصل ، کراچی کوفی الفورارسال کریں ۔

-5 ڈیویڈ ینڈ مینڈیٹ (آپشنل)
کمپنیز آرڈیننس 1984ء کی دفعہ 250 کے تحت ایک حصہ دار اگر چاہے تو کمپنی کو ڈیویڈ ینڈ اس کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کی ہدایت کرے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (SECP ) سے بروئے سرکلر نمبر 18آف 2012 مورخہ 05 جون 2012 دی گئی ہدایات کی پیروی میں براہِ مہربانی اپنا نقد منافع منقسمہ اپنے بنک اکاؤنٹ میں براہِ راست کریڈٹ کیلئے کمپنی کو بااختیار بنائیں۔ براہِ مہربانی ذہن نشین کر لیں کہ ڈیویڈینڈ ادائیگیوں کیلئے بینک مینڈیٹ دینا آپشنل ہے، اگر آپ اس سہولت سے مستفید نہ ہونا چاہتے ہوں تو براہِ مہربانی نوٹس ہذا کو نظر انداز کر دیں، ڈیویڈینڈ آپ کے رجسٹرڈ پتہ پر آپ کو ڈیویڈینڈ وارنٹ کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔ اگر آپ ڈیویڈینڈ رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست کریڈ کی سہولت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی درج ذیل معلومات کمپنی کے شیئر رجسٹرار دفتر، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان، سی ڈی سی ہاؤس، 99-B ، بلاک ’’بی‘‘ S.M.C.H.S ، مین شارع فیصل ، کراچی کو مہیاکریں۔

حصہ دار کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:۔
عنوان بینک اکاؤنٹ:
بینک اکاؤنٹ نمبر:
نام بینک:
برانچ کانام اور پتہ:
حصہ دار کا موبائل نمبر:
حصہ دار کا لینڈ لائن نمبر، اگر کوئی ہو:
بیان کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا معلومات درست ہیں اور اس میں کسی تبدیلی کی صورت میں، میں /ہم کمپنی اور متعلقہ شیئر رجسٹرار کوفی الفور مطلع کریں گے۔
حصہ دارکانام، دستخط ،فولیو نمبر اور CNIC نمبر
نوٹ:۔
-1 وہ حصہ داران جو اپنے سی ڈی ایس اکاؤنٹس میں حصص بک انٹری فارم میں رکھتے ہیں اپنے متعلقہ پارٹیسپنٹ/ سی ڈی سی انویسٹر اکاؤنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو براہِ راست بالا ڈیویڈینڈ مینڈیٹ معلومات مہیا کریں گے۔

-2 اگر آپ پہلے ہی ڈیویڈینڈ مینڈیٹ معلومات مہیا کر چکے ہوں، تو اس درخواست کو نظر انداز کر دیں۔

-6 سالانہ مالی حسابات کی بذریعہ ای میل ٹرانسمیشن:
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (SECP ) بروئے SRO 787 (I) / 2014 مورخہ 8 ستمبر 2014 سے دی گئی ہدایات کی پیروی میں وہ حصہ داران جو آئندہ سالانہ مالی حسابات ڈاک کے ذریعے وصول کرنے کی بجائے بذریعہ ای میل وصول کرنے کے خواہشمند ہوں کو نصیحت ہے کہ اپنی باضابطہ رضامندی معہ اپنے کارآمد ای میل ایڈریس سٹینڈرڈ درخواست فارم جو کمپنی کی ویب سائٹ یعنی www.pakgen.com پر دستیاب ہے، حصہ داران سے باقاعدہ دستخط شدہ مذکورہ فارم بمعہ اپنے CNIC کی کاپی کمپنی کے شیئر رجسٹرار دفتر، سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی پاکستان، سی ڈی سی ہاؤس، 99-B ، بلاک ’بی‘ S.M.C.H.S ، مین شارع فیصل، کراچی کو ارسال کریں۔ براہِ مہربانی ذہن نشین فرمالیں کہ سالانہ مالی حسابات ڈاک کی بجائے بذریعہ ای میل وصول کرنے کیلئے ای میل ایڈریس دینا آپشنل ہے، اگر آپ اس سہولت سے مستفید نہیں ہونا چاہتے، تو براہِ مہربانی نوٹس ہذا نظر انداز کر دیں، مالی حسابات آپ کوآپ کے رجسٹرڈ پتہ پر ارسال کردیئے جائیں گے۔

بیان زیرِدفعہ 4(2)، کمپنیز(مربوط کمپنیوں یا مربوط انڈرٹیکنگزمیں سرمایہ کاری) ریگولیشنز2012

نام سرمایہ کار کمپنی

پاک جن پاور لمیٹڈ

نشاط انرجی لمیٹڈ

منظورشدہ کل سرمایہ کاری


1,000,000,000روپے پاکستانی (ایک بلین روپے صرف) قرضوں اور پیشگیوں کے طریقہ سے تین(3)سالہ مدت کیلئے 26اپریل2014کو منعقدہ سالانہ اجلاس عام میں اراکین کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔


4,875,000,000روپے پاکستانی (چاربلین آٹھ سو پچھترملین روپے صرف) ہر ایک 10/-روپے کے 487,500,000عام حصص کے حصول کے طریقہ سے تین (3) سالہ مدت کیلئے 15دسمبر 2014 کو منعقدہ غیر معمولی اجلاس عام میں اراکین کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔

تا تاریخ کی گئی سرمایہ کاری کی رقم

کوئی نہیں


2,500,000 روپے پاکستانی

سرمایہ کاری مکمل نہ کرنے کی وجہ،جہاں مقررہ مدت میں عملدرآمد کیلئے قرارداددرکار ہو


منظوری ، طویل مدتی قرضوں کیلئے نہ تھی۔ کمپنیوں کے درمیان اخراجات کے اشتراک کا معاہدہ طے پایا ہے، جب کبھی اخراجات ایک کمپنی نے کئے، تو دوسری کمپنی کے اکاؤنٹ سے بھی منہا کئے جائیں گے اور بعد میں ادائیگیاں حاصل ہونے کے بعد حساب بے باک کیا جائے گا۔

نشاط انرجی میں ایل پی سرمایہ کاری مخصوص سنگِ میل کی بنیاد پرہے جو ابھی حاصل نہ ہوئی ہے اور اس طرح کے پہلے امکانات کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔مختلف یورپی مشیران سے تجاویز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کی تشخیص جاری ہے۔s

ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی منظوری کیلئے پاس شدہ قرارداد کی تاریخ سے مربوط کمپنی یا مربوط انڈرٹیکنگ کے مالی حسابات میں مواد کی تبدیلی۔


منظوری کے وقت 31دسمبر2013مختتمہ سال کیلئے دستیاب حالیہ مالی حسابات کے مطابق بنیادی آمدن فی شیئر2.98روپے تھی اوربریک اپ ویلیو فی شیئر38.58روپے تھی۔ 31دسمبر2014مختتمہ سال کیلئے دستیاب حالیہ مالی حسابات کے مطابق بنیادی آمدن فی شیئر1.65روپے ہے اور بریک اپ ویلیو فی شیئر38.72روپے ہے۔



31دسمبر 2014تک منظوری کی تاریخ سے نقصان 442,410روپے، فی شیئرنقصان0.44روپے اور بریک اپ ویلیوفی شیئر9.56روپے ہے۔